امریکی کار ساز کمپنی ٹیسلا کے شیئر ہولڈرز نے کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو افسر ایلون مسک کے لیے تنخواہ کا بہت بڑا پیکیج بحال کر دیا ہے جس کا تخمینہ تقریباً 45 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔
ارب پتی کاروباری شخصیت اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک کو یقین تھا کہ شیئر ہولڈرز ان کے لیے. تنخواہ کا وہ پیکیج منظور کر لیں گے جسے جنوری میں ڈیلاویئر کے ایک جج نے مسترد کردیا تھا۔
44.9 ارب ڈالر کے پیکیج کی بحالی کی تصدیق جمعرات کو .ٹیسلا کے 2024 کے سالانہ شیئر ہولڈرز کے اجلاس میں کی گئی۔
اجلاس میں شیئرہولڈرز نے اس خبر پر کھڑے ہو کر ’ایلون، ایلون، ایلون‘ کے نعرے لگائے۔ اس سلسلے میں کُل کتنے ووٹ ڈالے گئے اس کا فوری طور پر اعلان نہیں کیا گیا۔
تنخواہ کے پیکیج کی منظوری کے اعلان کے بعد مسک شیئر ہولڈرز سے خطاب کرنے کے لیے سٹیج پرآئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں صرف یہ کہہ کر بات کا آغاز کرنا چاہتا ہوں کہ میں آپ لوگوں سے محبت کرتا ہوں۔‘
بعد ازاں ان کا کہنا تھا. کہ کمپنی جلد ہی ’حیران کن تبدیلی‘ کا اعلان کرے گی۔
انہوں نے کہا: ’ہم ٹیسلا کا صرف نیا باب نہیں کھولنے جا رہے بلکہ نئی کتاب شروع کریں گے۔‘
ےگ حججگ ميں حچ دچشحس
Mmm m6 mmm444mkmm
lm
Gbbbb
,,- 😏😅🤤😙😂
G