ٹک ٹاک پر گوگل میپس جیسا فیچر پیش

ٹک ٹاک

شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے گوگل کو ٹکر دینے کے لیے گوگل میپس جیسا فیچر پیش کردیا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق ٹک ٹاک پر. ’ریویوز‘ نامی نیا فیچر پیش کردیا گیا، جس تک محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے، تاہم ترتیب وار باقی ممالک کے صارفین. کو بھی اس تک رسائی دی جائے گی۔

مذکورہ فیچر خصوصی طور پر مقامات اور لوکیشنز کی معلومات کو تصاویر. اور ویڈیوز کی صورت میں پیش کرنے کا کام کرے گا۔

مذکورہ فیچر ٹک ٹاک ایپلی کیشن پر سرچنگ کے دوران کام کرے گا، جیسے ہی صارفین کسی بھی مقام کو تلاش. کریں گے تو ان کے سامنے ریویوز نامی آپشن آجائے گا، جسے کلک کرنے. کے بعد صارفین مذکورہ مقام سے متعلق ویڈیوز اور تصاویر دیکھ سکیں گے۔

فیچر

فیچر کے تحت ریویوز میں مذکورہ مقام یا لوکیشن کی وہ ویڈیوز یا تصاویر سب سے پہلے دکھائی جائیں گی، جن پر صارفین نے زیادہ کمنٹس کیے. ہوں گے یا جن کے ویوز زیادہ ہوں گے۔

ٹک ٹاک پر لوکیشن یا مقام سے متعلق معلومات کے مذکورہ فیچر کے تحت صارفین. کسی بھی مقام یا لوکیشن سے متعلق تصویری اور ویڈیوز کے ریویوز اور معلومات دیکھ سکیں گے۔

یہ فیچر گوگل میپس جیسا ہی ہے اور اس فیچر کے تحت گوگل کو پیچھے چھوڑنے کے چکر میں ہے۔

ٹک ٹاک پر امریکا سمیت دنیا بھر میں نوجوان افراد مقامات، شہروں، ممالک اور لوکیشنز سے متعلق معلومات تلاش کرتے ہیں. اور نے اسی رجحان کو دیکھتے ہوئے مذکورہ فیچر پیش کیا ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.