وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے. کہ ورلڈ بینک پاکستان میں 10 سال کے دوران 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج تاریخی اور خوشی کا دن ہے، عالمی بینک نے ہر شعبے. میں پاکستان سے تعاون کیا ہے، ہم صدر ورلڈ بینک کے مشکور ہیں، شراکت داری کا فریم ورک 10 سال پر محیط ہوگا، 10سالہ شراکت داری فریم ورک میں. 6 اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔
فریم ورک
...
شہباز شریف نے کہا کہ آج ہونے والی اصلاحات کئی دہائیوں پہلے ہوجانی چاہیے تھیں، شراکت داری فریم ورک سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی ترقی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے تحت 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، جو تعلیم اور صحت کے شعبوں کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے. میں جو آفت 2022 میں پاکستان میں آئی تھی. وہ بھی اس پروگرام کا حصہ ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس پروگرام کو تعلیمی اہداف کو پورا کرنے کے لیے. بھی مختص کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ. بھی اس پروگرام کا حصہ ہیں جب کہ 20 ارب ڈالر کے ساتھ پرائیوٹ انویسٹمنٹ کی بھی حوصلہ افزائی کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا مجھے یقین ہے. کہ جس محنت کے ساتھ یہ پروگرام تشکیل پایا ہے، اسی محنت اور جذبے کے ساتھ اس پر عمل پیرا ہوں گے. تو پاکستان یقیناً بلندیوں کو چھوئے گا. اور پاکستان عظیم بنے گا، ہم ملکر پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔
0 0 سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، انہوں نے اپنے ہاں ننھے مہمان کی آمد […]
0 0 خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے 3 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 2 دہشت گردوں کو بھی مارا گیا۔ پاک فوجی کے شعبہ تعلقات […]
0 0 پاکستان میں بجلی کے جنوبی ترسیل کے نظام بظاہر فنی خرابی کے باعث کراچی سمیت اندرون سندھ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں صوبہ ۔سندھ کے مختلف شہروں […]