آسٹریلیا ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی مرتبہ عالمی چیمپئن بن گیا۔
آسٹریلوی بلے باز ٹریوس ہیڈ کی سنچری اور مارنس لبوشین کی نصف سنچری نے بھارت کو ایونٹ میں پہلی مرتبہ ہار کا مزہ بھی چکھا دیا۔
آسٹریلیا نے ہدف کے تعاقب کا آغاز کیا تو بھارتی بولرز نے اپنی ٹیم کو کامیابیاں دلوائیں۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر 7 رنز بنانے کے بعد محمد شامی کی گیند پر 16 رنز کے مجموعے پر کیچ آؤٹ ہوئے. جبکہ 41 کے اسکور پر 15 رنز بنانے والے مچل مارچ کیچ آؤٹ ہوگئے۔
آسٹریلیا کو تیسرا نقصان 47 رنز پر اٹھانا پڑا. جب جسپریت بمرا نے اسٹیو اسمتھ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ اسمتھ نے 4 رنز بنائے۔
چوتھی وکٹ پر اوپنر ٹریوس ہیڈ اور. مارنس لبوشین نے دباؤ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت سے فتح کو دور کردیا۔ دونوں نے 192 رنز کی شراکت بنائی۔