ماڈل نیہا راجپوت اور سابق گورنر پنجاب مقتول سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
نیہا اور شہباز تاثیر کی شادی ستمبر 2021 میں ہوئی تھی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی وائرل بھی ہوئی تھیں۔
ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش مئی 2022 میں ہوئی تھی. اور اب جوڑے کے ہاں دوسرے بیٹے کی آمد ہوئی ہے. جس کا نام سلمان رافیل تاثیر رکھا گیا ہے۔
جوڑے کے ہاں دوسرا بیٹا 11 ستمبر کو پیدا ہوا تھا. جس کا اعلان شہباز تاثیر نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے کیا۔
انہوں نے لکھا کہ ’میری بیوی نے بیٹے کو جنم دیا ہے، جس کا نام سلمان رافیل تاثیر رکھا گیا ہے‘، انہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’ماں اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں. لیکن برائے مہربانی میرے لیے دعا کریں‘۔