مصالحے دار کھانا کھانے کے حیرت انگیز فوائد

بہت سے لوگ مصالحے دارکھانے بہت شوق سے کھاتے ہیں کیونکہ اُنہیں ایسے کھانے کا ذائقہ پسند ہوتا ہے لیکن اس طرح کے کھانے صرف ذائقے میں ہی نہیں بلکہ انسان کی صحت کے لیے بھی بہترین ہیں۔

ایک تحقیق میں یہ بات سامنےآئی کہ مصالحے دار کھانوں اور خاص طور پر مرچ. کا باقاعدگی سے استعمال دل کی صحت، میٹابولزم اور آنتوں کی صحت کے لیے مفید ہو سکتا ہے۔

مصالحے دار کھانوں کے فوائد مرچ میں موجود مرکب کیپسیسن میں چھپے ہوئے ہیں. جس کی وجہ سے مرچیں کھانے سے جسم میں گرمی پیدا ہوتی ہے۔

کیپسیسن سے جسم کو کتنا فائدہ ہوتا ہے؟

2020ء کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے. کہ جو لوگ مرچ کا باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں. ان کی جلد موت کا امکان دوسرے لوگوں کے مقابلے میں 25 فیصد تک کم ہوتا ہے۔

تحقیق کے نتائج میں مزید بتایا ہے. کہ مرچوں کے استعمال سے دل کی بیماری، کینسر اور سانس کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق مصالحے دار کھانوں اور دائمی بیماریوں کی روک تھام کے درمیان یہ امید افزا ربط بڑی حد تک کیپسیسن کے جسم میں میٹابولک اور سوزش کے عمل پر اثرات سے منسوب ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا. کہ کیپسیسن جسم میں ایک رسیپٹر کو متحرک کرتا ہے جسے TRPV1 کہا جاتا ہے جو ایڈرینالین کے اخراج کو تحریک دے کر چربی کو توڑنے اور بھوک کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ 

علاوہ ازیں، کیپسیسن جسم میں کیلوریز اور بلڈ شوگر کی سطح کو منظم کرنے میں بھی مدد کر سکتا ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.