جمہوریہ چیک کی کرسٹینا پیزکووا کو ہفتہ کی شب انڈیا میں منعقدہ ہونے والے ایک شاندار مقابلے میں مس ورلڈ کا تاج پہنایا گیا۔
انڈیا کے مالیاتی اور انٹرٹینمنٹ دارالحکومت ممبئی میں منعقد ہونے. والے اس مقابلے میں لبنان سے تعلق رکھنے والی یاسمینہ زیتون 112 امیداروں میں فرسٹ رنر اپ رہیں۔
پیزکووا نے کہا کہ ’مس ورلڈ کا تاج پہننا ایک خواب کی تعبیر ہے۔ مجھےعالمی پلیٹ فارم پر اپنے ملک اور ’بامقصد خوبصورتی‘ کی اقدار کی نمائندگی کرنے پر بہت فخر ہے۔‘
پولینڈ سے تعلق رکھنے والی مس ورلڈ کارولین بیلاوسکا نے تاج ان انہیں منتقل کیا۔
پیزکووا نے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں موجود بڑے ہجوم. کی طرف ہاتھ ہلایا اور کچھ دیگر شرکا کو گلے لگایا۔
اس تقریب میں بہت زیادہ عالمی ناظرین کے سامنے انڈیا کی ثقافت، روایات، ورثہ، فنون لطیفہ اور دستکاری اور ٹیکسٹائل کی شاندار تصویر پیش کی گئی۔
شرکا نے بھاری کڑھائی والی سکرٹس اور بلاؤز پہن رکھے تھے اور بالی ووڈ کے مشہور گانوں پر رقص کیا۔
یہ مقابلہ حسن 28 سال میں پہلی بار دوبارہ انڈیا میں ہوا ہے۔
انڈیا سے تعلق رکھنے والی سینی شیٹی آخری آٹھ امیدواروں میں جگہ بنانے کے بعد مقابلے سے باہر ہو گئیں۔
چھ انڈین خواتین نے یہ ٹائٹل جیتا ہے جن میں ریتا فاریا .(1966)، ایشوریا رائے (1994)، ڈیانا ہیڈن (1997)، یوکٹا موکھی (1999)، پریانکا چوپڑا (2000) اور مانوشی چلر (2017) شامل ہیں۔
71 ویں مس ورلڈ مقابلہ حسن کی میزبانی بالی ووڈ فلم ساز کرن جوہر اور مس ورلڈ 2013 فلپائن سے تعلق رکھنے والی میگن ینگ نے کی۔