بھارتی صدر دروپدی مرمو نے فاسٹ بالر محمد شامی کو کھیلوں کے سب سے بڑے اعزاز ’ارجن‘سے نواز دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ون ڈے انٹرنیشنل ورلڈ کپ 2023. میں فاسٹ بالر محمد شامی کی غیر معمولی کارکردگی کے باعث بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑہی کا نام اعزاز کے لیے تجویز کیا تھا۔
انہوں نے ورلڈ کپ 2023 کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے صرف 7 میچز میں 24 وکٹیں حاصل کی تھی۔ ان ہی کی بدولت بھارتی ٹیم فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایوارڈ وصول کرنے سے قبل محمد شامی نے جذباتی ہوتے ہوئے. کہا کہ یہ اعزاز ملنا خواب کے سچ ہونے کی طرح ہے، لوگوں کی پوری عمر نکل جاتی ہے. لیکن وہ اس اعزاز کو حاصل نہیں کر پاتے۔ مجھے خوشی ہے کہ مجھے اس اعزاز کے لیے نامزد کیا گیا۔
اس تقریب میں محمد شامی کے علاوہ مختلف کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 269 کھلاڑیوں کو بھی ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔