لاسک کو شکست دے کر لیور پول یوروپا لیگ کے اگلے مرحلے میں پہنچ گئی

1
0
لیگ

لیور پول یوروپا لیگ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی، لیور پول نے لاسک کو چار۔صفر سے ہرا کر ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔

میچ میں گیکپو نے 2 گول کیے جبکہ ڈیاز اور محمد صلاح نے ایک، ایک گول کیا۔

یوروپا لیگ کے گروپ ای کے آخری راؤنڈ میچ میں لیور پول اپنے ہوم گراؤنڈ اینفیلڈ میں شروع سے ہی حریف ٹیم پر حاوی رہی۔

کھیل کے 15 منٹ میں ریڈز نے مکمل کنٹرول حاصل کرلیا، ڈایاز نے ہیڈر کے ذریعے پہلا گول کیا، 3 منٹ بعد صلاح کے پاس پر گیپکو نے دوسرا گول اسکور کیا۔

پہلا ہاف دو۔صفر کی برتری پر ختم ہوا، دوسرے ہاف کے آغاز میں لیورپول کو پنالٹی. ملی جس کا صلاح نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

میچ کے آخری لمحات میں کوڈی گیپکو نے اپنا دوسرا گول داغ دیا یوں. لیور پول نے لاسک کو چار۔صفر سے ہرا کر گروپ میں 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر رہی۔

اس جیت کے ساتھ ہی لیور پول نے یوروپا لیگ. کے ناک آؤٹ مرحلے کےلیے کوالیفائی کرلیا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.