فیروز خان نے علیزے سلطان کے خلاف نئی درخواست دائر کردی

اداکار فیروز خان نے سابق اہلیہ علیزے سلطان کے خلاف عدالت کو گمراہ کرنے سے متعق ایک نئی درخواست دائر کردی، جس پر عدالت نے فریقین کو آئندہ سماعت پر دلائل کے لیے طلب کرلیا۔

فیروز خان اور علیزے سلطان

علیزے سلطان اور فیروز خان کے درمیان بچوں کی حوالگی اور ان۔ کے اخراجات سے متعلق۔ دو الگ الگ کیسز فیملی کورٹ میں زیر سماعت ہیں۔ جس کی یکم نومبر کو ہونے والی سماعت پر فیروز۔ خان نے ایک نئی درخواست دائر کردی۔

سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیروز خان کے۔ وکیل فائق جاگیرانی نے بتایا کہ انہوں نے عدالت میں ایک نئی درخواست دائر کردی، جس پر انہیں۔ آئندہ سماعت پر دلائل دینے کے لیے طلب کرلیا گیا۔

کورٹ رپورٹرز کے یوٹیوب چینل ۔’4 نیوز آن لائن‘ ۔کے مطابق سماعت کے بعد علیزے سلطان کے وکیل قائم شاہ نے بتایا کہ فیروز خان کی درخواست پر عدالت نے اعتراض کرتے ہوئے ان کی وکیل کو آئندہ سماعت پر دلائل کے لیے طلب کرلیا ہے، اب اداکار کے وکیل عدالت میں ثابت کریں گے کہ علیزے سلطان نے۔ کس طرح عدالت۔ کو گمراہ کیا؟

میڈیا سے بات کرتے ہوئے دونوں وکلا نے بتایا کہ بچوں کی حوالگی ۔اور ان کے اخراجات سے متعلق چلنے والے دونون کیسز میں سے کوئی بھی کیس آج آگے نہیں بڑھ سکا۔

تبصره

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.