سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز کی بھرمار ہے جہاں کرتب دکھانے والے عام حالات سے ہٹ کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
انہیں ویڈیوز میں سے ایک ایسی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے. جس میں ایک شخص کو خود کو رسیوں سے باندھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔
بات یہیں ختم نہیں ہوتی، بلکہ اس میں ایڈونچر یہ ہے. کہ اس شخص نے خود کو ایک چھوٹے طیارے کے اوپر باندھا ہوا ہے. اور یہ طیارہ پرواز کر رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے. کہ مذکورہ شخص طیارے کی چھت پر کرتب بندھا سیکڑوں میٹر کی بلندی پر پرواز کر رہا ہے جبکہ طیارہ بھی فضا میں چکر کھارہا ہے۔
ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے. ایک صارف نے تحریر کیا کہ میں بھی ایسا کرنا چاہتا ہوں، دوسرے نے لکھا کہ اگر میں ایسا کروں تو پورے دن چلّاتا رہوں۔