طلحہٰ انجم نے بھارتی جھنڈا لہرانے کی ویڈیو پر معذرت کر لی اور کہا کہ یہ غلطی سے ہوا۔

معروف گلوکار و ریپر طلحہٰ انجم نے نیپال میں کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرانے پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پوری پرفارمنس کے دوران پرچم نہیں لہرایا تھا۔

چند روز قبل طلحہٰ انجم کی نیپال میں ہونے والی کنسرٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی. جس میں انہیں بھارتی پرچم تھامے دیکھا گیا۔ اس منظر پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں طلحہٰ انجم نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا. کہ اگر بھارتی پرچم لہرانے سے تنازع پیدا ہوا ہے. تو وہ یہ عمل دوبارہ بھی دہرائیں گے۔

تاہم، اب انہوں نے اپنے بیان میں نرمی برتتے ہوئے قوم سے معذرت کر لی ہے۔ 365 نیوز سے گفتگو میں طلحہٰ انجم نے وضاحت کی کہ انہوں نے پورے کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم نہیں لہرایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کے کسی عمل سے کسی کو دکھ یا تکلیف پہنچی ہے. تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں. مگر یہ کہنا درست نہیں کہ انہوں نے پوری پرفارمنس میں بھارتی پرچم اٹھائے رکھا۔

بھارتی مداح

انجم کے مطابق کنسرٹ میں تقریباً 3 ہزار افراد موجود تھے، جن میں درجنوں بھارتی مداح بھی شامل تھے، تاہم ان کے لیے تمام شائقین یکساں اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پرفارمنس کے دوران کچھ مداحوں نے انہیں ٹی شرٹس اور دیگر اشیاء اسٹیج پر پھینکیں، انہی میں سے ایک مداح نے بھارتی پرچم دیا۔ گلوکار کے مطابق انہوں نے مداح کا احترام کرتے ہوئے پرچم تھاما اور کچھ دیر بعد واپس رکھ دیا۔

طلحہٰ انجم کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی مداح کی دی ہوئی چیز کو زمین پر نہیں پھینک سکتے تھے. اس لیے انہوں نے پرچم تھوڑی دیر اپنے کندھے پر رکھا اور پھر لپیٹ کر ایک طرف رکھ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہوش و حواس میں تھے اور کسی چیز کے اثر میں نہیں تھے. سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر کلپ کی وجہ سے معاملہ غلط رنگ اختیار کر گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی نیت کسی کو دکھ پہنچانے کی نہیں تھی. البتہ اگر ان کے اس عمل سے پاکستانی شائقین کے جذبات مجروح ہوئے. ہوں تو وہ دل سے معافی چاہتے ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.