سینیئر اداکار بہروز سبزواری نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی سابق بہو اداکارہ سائرہ یوسف کو متعدد بار کہا ہے کہ وہ بھی شادی کرلیں، وہ ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
سائرہ یوسف ان کے بیٹے اداکار شہروز سبزواری کی سابق اہلیہ ہیں، دونوں نے 2012 میں شادی کی تھی۔ اور ان کا ایک بیٹا ‘نورے’ بھی ہے۔
دونوں کے درمیان 2019 کے اختتام پر علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ جس کے بعد دونوں نے مارچ 2020 میں طلاق ہوجانے کی تصدیق کی تھی۔
طلاق کے بعد شہروز سبزواری نے مئی ۔2020 میں ہی ماڈل صدف کنول سے شادی کرلی تھی، جن سے انہیں حال ہی میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔
اگرچہ شہروز سبزواری نے طلاق کے دو ماہ بعد ہی شادی کرلی تھی مگر سائرہ یوسف نے تاحال دوسری شادی نہیں کی۔
ان کی دوسری شادی کے معاملے پر حال ہی میں بہروز سبزواری نے ایک انٹرویو میں کھل کر بات کی۔ اور کہا کہ اگر ان کی سابق بہو دوسری شادی کرنا چاہیں۔ تو وہ ان کی سپورٹ کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
‘فوچیا میگزین’۔ کو دیے گئے۔ انٹرویو میں بہروز سبزواری نے اس بات کا شکوہ بھی کیا کہ جب ان کے بیٹے اور بہو کے درمیان طلاق ہوگئی۔ تو سوشل میڈیا پر ان کے پورے خاندان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
ان کے مطابق لوگ سمجھتے ہیں کہ اداکار ہونے کے ناتے ہم ان کی ملکیت ہیں۔ اس لیے ہر کوئی ان پر تنقید کرتا ہے۔