یونان کے ایک خوبصورت جزیرے ’ہائیڈرا‘ میں عام گاڑیاں چلانے پر مکمل پابندی عائد ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، یونان کے جزیرے ہائیڈرا میں فائربریگیڈ اور ایمبولینس کے علاوہ کسی بھی قسم کی عام گاڑی چلانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس جزیرے کا حسن اس کے اطراف میں نیلا پانی، صاف ستھری سفید گلیاں، سڑکیں اور خوشبودار پھولوں والے اشجار ہیں .لیکن گاڑیوں کی وجہ سے یہاں شور پیدا ہورہا تھا .اور آلودگی سے شہر کا حسن متاثر ہورہا تھا۔
اس کے علاوہ اس جزیرے کی تنگ گلیوں میں گاڑی چلانا دشوار بھی تھا اسی لیے یہاں گاڑیاں چلانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا. اور اب یہاں صرف گھوڑوں کے قدموں کی آوازیں آتی ہیں۔
اس جزیرے پر پہنچتے ہی جگہ جگہ صرف گھوڑے، گدھے اور خچر دکھائی دیں گے. جوکہ یہاں پر سفر کے لیے استعمال ہوتے ہیں اور یہاں کے لوگ اپنے روزگار کے لیے بھی اسی سواری کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتے ہیں۔
یہاں جانے والے سیاحوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسی جگہ ہے. جو انسان کو ماضی کی سیر کروا دیتی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں کے رہائشی گاڑیوں پر پابندی عائد ہونے کے بعد سے بہت ہی پرسکون اور خوش ہیں۔
اس خوبصورت جزیرے کی سیر کرنے والے سیاح اپنے اس سفر کو برسوں یاد رکھتے ہیں۔