
سام سنگ ایس 26 الٹرا کا انوکھا ‘پرائیویسی ڈسپلے’ کیسے کام کرتا ہے؟ پکسل لیول پر پرائیویسی کی نئی ٹیکنالوجی متعارف
سام سنگ نے گلیکسی ایس 26 سیریز متعارف کرا دی، قیمت میں اضافہ اور ‘پرائیویسی ڈسپلے’ کا انوکھا فیچر شامل
سام سنگ الیکٹرانکس نے اپنی تازہ ترین فلیگ شپ سیریز گلیکسی ایس 26 لانچ کر دی ہے. جس میں گلیکسی ایس 26، ایس 26 پلس اور ایس 26 الٹرا ماڈلز شامل ہیں. یہ فونز سابقہ ماڈلز کے مقابلے میں قدرے مہنگے ہیں. جبکہ کمپنی نے میموری چپس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور عالمی قلت کو اس اضافے کی وجہ قرار دیا ہے۔
گلیکسی ایس 26 الٹرا کی سب سے نمایاں خصوصیت دنیا کا پہلا بلٹ ان ‘پرائیویسی ڈسپلے’ ہے، جو پکسل لیول پر کام کرتا ہے۔ یہ فیچر صارف کی سکرین کو سیدھا دیکھنے والے کے لیے واضح رکھتا ہے، مگر اطراف، اوپر یا نیچے سے دیکھنے پر مواد کو دھندلا یا پوشیدہ کر دیتا ہے. اس سے عوامی مقامات جیسے ٹرانسپورٹ، کیفے یا بھیڑ بھاڑ میں تاک جھانکی سے بچاؤ ممکن ہو جاتا ہے. یہ خصوصیت ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کے امتزاج سے کام کرتی ہے اور مختلف لیولز پر سیٹ کی جا سکتی ہے، جیسے مکمل سکرین ہائیڈنگ، صرف نوٹیفیکیشنز چھپانا، یا مخصوص ایپس اور پاس ورڈ انٹری کے دوران خودکار طور پر فعال ہونا۔
سیریز 25 فروری سے پری آرڈر کے لیے دستیاب ہے اور 11 مارچ سے عام فروخت شروع ہو گی۔
یہ قیمتوں میں اضافہ میموری چپس .(DRAM اور NAND) کی طلب میں تیزی سے جڑا ہے، جو مصنوعی ذہانت (AI) کے انفراسٹرکچر کی تعمیر کی وجہ سے بڑھ رہی ہے. میٹا، گوگل اور مائیکرو سافٹ جیسی کمپنیاں AI ڈیٹا سینٹرز کے لیے بڑی مقدار میں چپس خرید رہی ہیں، جس سے صارفین کی ڈیوائسز جیسے سمارٹ فونز پر دباؤ پڑا ہے. سام سنگ نے گذشتہ ماہ خبردار کیا تھا. کہ AI کی وجہ سے چپ کی قلت بڑھ رہی ہے. جو سمارٹ فونز اور ڈسپلے یونٹس کی قیمتوں کو متاثر کر رہی ہے۔
ادھر، ایپل کے سی ای او ٹم کک نے جنوری میں تسلیم کیا تھا کہ میموری چپس کی قیمتیں بڑھنے کا اثر کمپنی پر پڑے گا، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ کیا آئی فون کی قیمتیں بھی بڑھائی جائیں گی۔ گذشتہ برس چین اور بھارت میں آئی فون کی مانگ میں اضافے سے سام سنگ. کو مارکیٹ شیئر میں نقصان اٹھانا پڑا تھا. اور اب یہ چپ کی قلت دونوں کمپنیوں کے لیے چیلنج بن سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ رجحان 2026 اور 2027 تک جاری رہ سکتا ہے. جس سے سمارٹ فونز کی قیمتوں پر مزید دباؤ پڑنے کا امکان ہے۔
