نامور بھارتی گلوکار اور موسیقار اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان بھی فلمی دنیا میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خدیجہ رحمان تامل فلم ’مِن منی‘ کا میوزک کمپوز کریں گے۔ بطور میوزک کمپوزر خدیجہ رحمان پہلی مرتبہ کسی بھی فلم کےلیے کام کرتی نظر آئیں گی۔
فلم ڈائریکٹر ہلیتھا شمیم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ. سے خدیجہ رحمان کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ میوزک کمپوزنگ سیشن کرتی نظر آرہی ہیں۔
اس حوالے سے ہلیتھا شمیم نے تحریر کیا کہ جو ابھی تک ایک گلوکارہ رہی ہیں، بلآخر بطور کمپوزر کام کرنے کا بڑا فیصلہ کر رہی ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اس غیرمعمولی ٹیلنٹ خدیجہ رحمان کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوئی۔ ایک خوشگوار گلوکارہ ایک بہترین میوزک کمپوزر بھی ہیں۔ کچھ عمدہ میوزک بننے جارہا ہے۔
واضح رہے کہ فلموں. میں اپنے میوزک ڈیبیو پر بات کرتے ہوئے خدیجہ رحمان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ انہوں نے میوزک کمپوزر بننے سے متعلق پچھلے سال تک کچھ نہیں سوچا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت تک میں یہ سوچ رہی تھیں کہ میں آخر کرنا کیا چاہتی ہوں؟ میں اس وقت گانوں اور دیگر کئی چیزوں میں مصروف تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس کئی پروجیکٹس موجود تھے، ایک خاتون ڈائریکٹر کا پروجیکٹ میرے پاس آیا، میں نے ہلیتھا میڈم کو کال کی اور ان کے سامنے اس پروجیکٹ میں دلچسپی ظاہر کی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے ان کےلیے اپنی ایک دھن بجا کر دکھائی، جسے سننے کے بعد انہوں نے کہا یہ وہی ہے. جو وہ چاہتے ہیں۔ انہیں میری آواز پسند آئی تو انہوں نے میرے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا اور پھر ہم نے ساتھ میں کام کرنے کا فیصلہ کیا۔