فرنچ لیگ میں پیرس سینٹ جرمین نے میٹز کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا۔ اسٹار فٹبالر کیلیان ایمباپے نے اپنی 25ویں سالگرہ کو یادگار بناتے ہوئے اس میچ میں دو گول اسکور کیے۔
فرینچ لیگ میں کھیلے گئے میچ میں پی ایس جی اور میٹز کے درمیان پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ بناسکی۔ دوسرے ہاف میں ویٹیہا نے پی ایس جی کے لیے پہلا گول کیا۔
پھر اپنی 25ویں سالگرہ منانے والے کیلان ایمباپے نے 60ویں منٹ میں گول بنایا۔ 80 ویں منٹ میں انہوں نے ٹیم کے لیے دوسرا گول بھی کردیا۔ میٹز کی ٹیم ایک گول کرسکی۔
میچ کے آخری لمحات میں پی ایس جی کے باس لوئس اینریک نے کلیان ایمباپے کے 16 سالہ بھائی ایتھان ایمباپے کو میدان میں اتارا۔
یوں ایتھا نے بھائی کیلیان کی 25ویں سالگرہ پر ان کی ٹیم سے ہی اپنا ڈیبیو کیا۔