ایشین انڈر 16 والی بال: پاکستان نے تھائی لینڈ کو آؤٹ کلاس کردیا

ایشین
پاکستان نے ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، سیمی فائنل جمعہ کو کھیلا جائے گا

ازبکستان میں جاری ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے مسلسل چوتھا میچ جیت لیا ۔ 

پہلی ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ ازبکستان کے شہر تاشقند میں جاری ہے۔

سپر 8 مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان انڈر 16 والی بال ٹیم تھائی لینڈ انڈر 16 کیخلاف پوری طرح چھائی رہی اور 0-3 سے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان کی کامیابی کا اسکور 9-25، 16-25 اور 19-25 رہا۔ 

یہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی کامیابی ہے۔ اس سے قبل سپر 8 کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو بھی 0-3 سے ہرایا تھا۔ پہلے راؤنڈ میں پاکستان نے تائپے اور منگولیہ کو ہرایا تھا۔ 

ایونٹ میں پاکستان نے تمام میچز اسٹریٹ گیمز میں جیتے، پاکستان ٹیم کی شاندار پرفارمنس میں طلال احمد، مہتد علی، محمد انس اور محمد یحییٰ نے اہم کردار ادا کیا۔ 

پاکستان نے ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، سیمی فائنل جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ 

ایونٹ کی تین ٹاپ ٹیمیں اگلے سال ہونے والے ورلڈ انڈر 17 چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.