انڈیا کے 10 مسافر طیاروں میں بم کی موجودگی کی جھوٹی اطلاعات: متعدد پروازیں تاخیر کا شکار، کئی فلائٹس کا رُخ موڑ دیا گیا

گذشتہ 48 گھنٹے میں کم از کم 10 انڈین مسافر جہازوں میں بم کی موجودگی کی جھوٹی اطلاعات کے سبب دنیا کے متعدد ایئرپورٹس پر نہ صرف دیگر پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں. بلکہ متعدد جہازوں کے ہوائی روٹ بھی تبدیل کیے گئے۔

منگل کو سنگاپور کی ایئرفورس نے اپنے دو لڑاکا طیارے ہوا میں صرف اس لیے. بھیجے کے وہ ایئر انڈیا ایکسپریس کے مسافر جہاز کو آبادی والے علاقوں سے دور لے جا سکیں کیونکہ اس جہاز میں بھی بم کی موجودگی کی جھوٹی اطلاع دی گئی تھی۔

اس سے چند ہی گھنٹے قبل حفاظتی اقدام کے طور پر ایئر انڈیا کا دہلی. سے شکاگو والا طیارہ ایک کینیڈین ایئرپورٹ. پر اُتار لیا گیا تھا۔

انڈیا میں مسافر جہازوں میں بم کی جھوٹی اطلاع دینا کوئی غیرمعمولی بات نہیں لیکن یہ واضح نہیں کہ پیر کے بعد ایسی اطلاعات میں تیزی کیوں آئی۔

بی بی سی نے انڈین حکومت کے ڈرائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن اور بیورو آف سول ایوی ایشن سیکیورٹی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، تاہم ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں موصول ہوا۔

ایئر انڈیا کے علاوہ، انڈی گو، سپائس جیٹ اور اکاسا فلائٹس کو بھی مسافر جہازوں میں بم کی. موجودگی کی جھوٹی اطلاعات دی گئی تھیں۔

دھمکی

پیر کو ممبئی سے سے اڑنے والی تین بین الاقوامی پروازوں کا رُخ اس وقت موڑ دیا گیا. جب ایک نامعلوم ایکس اکاؤنٹ سے تخریب کاری کی دھمکی دی گئی۔ پولیس نے تحقیقات کے دوران ایک کم عمر شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

منگل کو ایئر انڈیا کے دو مسافر جہازوں سمیت سات جہازوں کو ایسی ہی دھمکی ایک اور ایکس اکاؤنٹ سے دی گئی اور بعد میں یہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ معطل ہوگیا۔

ایئر انڈیا، کینیڈا، سنگاپور

اس اکاؤنٹ سے کی گئی پوسٹ کے سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، ان پوسٹس میں ایئرلائن اور. پولیس کو ٹیگ کیا گیا تھا۔

ایئر انڈیا کا ایک بیان میں کہنا تھا. کہ وہ بم کی دھمکی دینے والوں کی شناخت کرنے میں حکام کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں اور ملزمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

انڈیا کے ہر ایئرپورٹ پر ایک خصوصی. کمیٹی ہوتی ہے. جو ایسی دھمکیوں کی سنگینی کا اندازہ لگاتی ہے. اور اس صورت میں مناسب کارروائی تجویز کرتی ہے۔

13 Comments

  1. Hello There. I discovered your blog the use of msn. That is an extremely smartly written article.
    I’ll make sure to bookmark it and return to read more of your
    useful information. Thanks for the post. I’ll definitely comeback.

  2. This is a very informative post.
    It clearly explains
    the basics of online sports streaming
    in a
    simple and easy-to-understand way.

    It’s common for readers to ask
    how they can watch live cricket online
    and
    this article answers those questions well.
    Appreciate the useful content.

  3. Really enjoyed reading this post.
    This post breaks down
    the basics of online sports streaming
    in a
    simple and easy-to-understand way.

    It’s common for readers to ask
    how to access live sports streams
    and
    this post provides useful insights.
    Thanks for putting this together.

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.