
امریکا میں خود کو فلائٹ اٹینڈنٹ ظاہر کرکے 120 بار مفت فضائی سفر کرنے والا شخص بلآخر قانون کے شکنجے میں آگیا۔
35 سالہ یہ شخص خود کو فلائٹ اٹینڈنٹ ظاہر. کرکے مفت فضائی سفر کرنے کا مجرم گردانا گیا ہے۔
وفاقی پراسیکیوٹر نے ٹائیرون الیگزینڈر نامی اس شخص پر بہانے سے ہوائی اڈے کے محفوظ علاقے میں داخل ہونے اور 2018 اور 2024 کے درمیان کم از کم 120 بار وائر فراڈ .(امریکا میں الیکٹرانک کمیونیکشن کے ذریعے فراڈ). کرنے کا الزام عائد کیا۔
اطلاعات کے مطابق اس نے ایک مشترکہ ایئر لائن پالیسی کا فائدہ اٹھایا. جو دیگر ایئر لائنز کے فلائٹ اٹینڈنٹ اور پائلٹوں کو مفت پرواز کرنے کی اجازت دیتی ہے۔
اصل میں اس نے 2013 اور 2015 کے دوران ریجنل ایئر لائنز .میں بطور فلائٹ اٹینڈنٹ کے طور پر کام کیا تھا. تو اسے مختلف ایئر لائنز کی ویب سائٹ پر فلائٹ اٹینڈنٹ کے آپشن کو آن لائن چیک کرنا آتا تھا۔