امریکی شہری جوزف ڈی ریوو نے دو دہائیوں پہلے پیروں میں گٹھلیاں بننے کی وجہ سے جوتے چپلیں پہننا چھوڑ دی تھیں، تب سے اب تک وہ ننگے پاؤں رہتا ہے۔
59 سالہ جوزگ کا کہنا ہے۔ کہ انہیں بالکل درست دن نہیں معلوم کہ کب چپلیں پہننا ترک کیں۔ لیکن ان کا کہنا تھا کہ یہ ایپل آئی فون لانچ ہونے سے 5 برس پہلے کی بات ہے۔
ایپل آئی فون 2002 میں لانچ ہوا تھا۔ اس کا مطلب کہ جوزف 1997 کی بات کر رہے ہیں۔
ان کے دونوں پیروں میں گٹھلیاں بن گئی تھیں جن میں جاگنگ کے دوران تکلیف ہوتی تھی، ڈاکٹر نے سرجری تجویز کی لیکن جوزف نے فیصلہ کیا کہ وہ ننگے پیر رہیں گے۔
سرجری کے متعلق غور کرنے پر انہیں معلوم ہوا۔ کہ جو اسکرو ان کے پیر میں ڈالے جائیں گے۔ اس کی دھات سے انہیں الرجی ہے اور ویسے بھی وہ بغیر جوتوں اور چپلوں کے خود کو بہتر محسوس کر رہے تھے۔
بعد ازاں جوزف نے سرجری کا خیال ہی جوتے ترک کر دیا اور ننگے پیر رہنا شروع کر دیا۔