
ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے گروپ اے میچ میں پاکستان یونائیٹڈ اسٹیٹس آف امریکہ (یو ایس اے) کے خلاف پراعتماد بیٹنگ جاری رکھے ہوئے ہے، قومی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 54 رنز بنا لیے ہیں۔
گزشتہ ایونٹ کی شکست کا بدلہ لینے کے عزم کے ساتھ پاکستانی بلے بازوں نے جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا۔ صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے محض 5 اوورز میں ہی ٹیم. کی نصف سنچری مکمل کر دی۔ صاحبزادہ فرحان نے 3 چھکے اور 4 چوکے لگائے. جبکہ صائم ایوب نے 3 چھکے اور ایک چوکا مارا۔
پاکستان کو پہلا نقصان 54 کے مجموعے پر اٹھانا پڑا جب صائم ایوب 17 گیندوں پر 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے. اس کے صرف دو رنز بعد کپتان سلمان علی آغا بھی 56 کے اسکور پر ایک رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
ٹیم میں تبدیلی کپتان سلمان علی آغا. نے ٹاس کے موقع پر بتایا. کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے. سلمان مرزا کی جگہ عثمان طارق. کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
ٹیم
پاکستان کی پلیئنگ الیون سلمان علی آغا (کپتان)، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، بابر اعظم، عثمان خان، شاہین آفریدی، عثمان طارق، ابرار احمد، محمد نواز، شاداب خان، فہیم اشرف
امریکہ کی پلیئنگ الیون موناک پٹیل (کپتان)، ایندریس گوس، شایان جہانگیر، ملند کمار، سنجے کرشناموتھی، شبھم رانجانے، ہرمیت سنگھ، محمد محسن، شیڈلے وین شواک وِک، احسان عادل، سورابھ نیٹراوالکر
دونوں ٹیموں کا ایونٹ میں. دوسرا میچ یہ دونوں ٹیموں کا ٹورنامنٹ میں دوسرا مقابلہ ہے۔ پاکستان نے اپنا پہلا میچ نیدرلینڈز کے خلاف جیتا تھا. جبکہ امریکہ اپنا پہلا میچ بھارت کے ہاتھوں ہار چکا ہے۔
