امام مسجدِ نبوی ﷺ کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد، چیئرمین سینیٹ سے ملاقات

امام

امام مسجدِ نبوی ﷺ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد پہنچے، جہاں انھوں نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔ 

اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین اور سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر بھی موجود تھے۔ 

چیئرمین سینیٹ نے امام مسجدِ نبوی ﷺ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ 

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور ہم آہنگی پر بات چیت کی گئی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.