کرکٹر امام الحق کی دعوت ولیمہ میں ٹیسٹ کپتان شان مسعود، ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہین آفریدی اور سابق کپتان بابر اعظم شریک ہوئے۔
امام الحق کی دعوت ولیمہ میں چیف سلیکٹر وہاب ریاض، سرفراز احمد، اظہرعلی، مصباح الحق، عابد علی، حسن علی، کامران اکمل، عثمان قادر، وہاب ریاض اور انضمام الحق نے شرکت کی۔
تقریب میں قومی ٹیم کے اسسٹنٹ. منیجر منصور رانا، سابق ڈائریکٹر. پی سی بی ذاکر خان شریک ہوئے۔
دوسری جانب کرکٹر فہیم اشرف بھی جمعہ کے روز رشتہ ازداوج میں منسلک ہوئے۔
وہ پھول نگر سے نارووال سیاہ رنگ کی سرخ و سفید پھولوں سے سجی گاڑی میں بارات لے کر پہنچے۔