وزیراعظم شہباز شریف نے کینیا کے صدر ولیم روٹو کو ٹیلی فون کرکے ارشد شریف کے قتل کے واقعے پر بات کی۔ کینیا کے صدر نے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ جلد دینے کی یقین دہائی کروائی۔
وزیراعظم نے کینیا کے صدر سے۔ شریف کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر بات کی۔ شہباز شریف نے واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات پر زور دیا۔
وزیراعظم نے پاکستانی قوم اور میڈیا برادری کی ۔شدید تشویش۔ سے کینیا کے صدر کو آگاہ کیا، اور مرحوم ارشد شریف کی میت کی جلد وطن واپسی کی کارروائی کی درخواست کی۔
کینیا کے صدر نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے۔ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
کینیا کے صدر نے مرحوم شریف کی میت کی واپسی کا عمل تیز بنانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔
واضح رہے کہ سینئر صحافی اور اینکر کو کینیا میں قتل کردیا گیا ہے۔
ارشد شریف کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی اہلیہ جویریہ صدیق کا کہنا تھا کہ پولیس کے مطابق کو کینیا میں گولی ماری گئی۔