
آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں ایک دلچسپ مقابلے کے بعد صرف دو وکٹوں کے معمولی فرق سے فتح حاصل کر کے بھارت کو شکست دے دی۔
ایڈیلیڈ کے میدان پر کھیلے گئے. سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے. مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز کا مجموعہ اکٹھا کیا۔
بھارتی اننگز میں کپتان روہت شرما نے 73 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ شریاس ایئر نے 61 رنز کی جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ البتہ سابق کپتان ویرات کوہلی اس میچ میں کوئی رن نہ بنا سکے. اور جلد آؤٹ ہو گئے۔
میتھیو شارٹ کی شاندار اننگز
جواباً آسٹریلیائی ٹیم نے ہدف کا تعاقب بہترین انداز میں کیا اور 48 ویں اوور میں ہی کامیابی سے حاصل کر لیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے اوپنر میتھیو شارٹ نے 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین بیٹر قرار پائے، جبکہ کوپر کونولی 61 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور فتح کو یقینی بنایا۔
اس فتح کے نتیجے میں آسٹریلیا نے تین میچوں پر. مشتمل سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ تردید برتری حاصل کر لی ہے۔ اب سیریز کا فیصلہ کن اور آخری ون ڈے میچ 25 اکتوبر کو. سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، جہاں بھارت کو سیریز بچانے کے لیے. جیت لازمی ہوگی۔