کوہاٹ: دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، کالعدم ٹی ٹی پی سے وابستہ 2 اہلکار گرفتار

خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں ڈسٹرکٹ پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی عدالت (سی ٹی ڈی) کوہاٹ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے لیے. سرگرم 2 اہم دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔

ریجنل پولیس افسر کوہاٹ عباس مجید مروت نے کوہاٹ پولیس کلب میں ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) ڈاکٹر زاہد اللہ اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) سی ٹی ڈی سعادات خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے. بتایا کہ گرفتار ملزمان نہ صرف کالعدم تنظیم کے سہولت کار ہیں بلکہ سیکیورٹی اداروں میں ملازم بھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں ڈسٹرکٹ پولیس کا سپاہی. اور سی ٹی ڈی پولیس کا اہلکار بھی شامل ہے۔

انکشاف

انہوں نے کہا کہ دونوں اہلکاروں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انہوں نے محرم الحرام کے دوران پولیس کے سینئر افسران کو نشانہ بنانے، پولیس لائنز مسجد، تھانہ سی ٹی ڈی اور دیگر سرکاری عمارتوں میں بم دھماکوں. کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

اسی طرح انہوں نے محرم کے جلوسوں کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی سازش تیار کی تھی۔

ریجنل پولیس آفیسر کے مطابق ملزمان سے تفتیش جاری ہے. اور عدالت سے ان کا 15 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں اپنے جرائم کا اعتراف بھی کر لیا ہے، گرفتار ملزمان کے نیٹ ورک اور دیگر سہولت کاروں کی تلاش کے لیے. بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہیں، پولیس اور سی ٹی ڈی کی بروقت کارروائی سے. ایک بڑا سانحہ رونما ہونے سے بچا لیا گیا ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.