پیرس اولمپکس میں شریک آسٹریلوی ہاکی ٹیم کا رکن گرفتار

0
2

پیرس اولمپکس میں شریک آسٹریلوی ہاکی ٹیم کے رکن ٹام کریگ کو گرفتار کر لیا گیا۔

فرانسیسی رپورٹر نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے۔ کہ آسٹریلین ہاکی ٹیم کے پلیئر کو کوکین خریدنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ 19 سالہ کوکین فروش اور 28 سالہ آسٹریلوی خریدار پیرس میں گرفتار ہوئے۔ 

پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ خریدار کے بارے میں بتایا گیا۔ کہ وہ آسٹریلین ہاکی ٹیم کا ممبر ہے۔

اس حوالے سے آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ گرفتار کھلاڑی ٹیم کے اسٹرائیکر ٹام کریگ ہیں، وہ 2021ء اولمپکس کی سلور میڈلسٹ ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

واضح رہے کہ آسٹریلین ٹیم کو پیرس اولمپکس کے کوارٹر فائنل میں شکست ہو گئی تھی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.