
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کر دیا: منافع کا مارجن 1.5 فیصد سے بڑھا کر 8 فیصد کرنے کا اعلان کیا جائے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول پمپ مالکان نے حکومت سے مارجن بڑھانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
صدر پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اختر نواز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے. کہا کہ پٹرولیم ڈیلرز کا مارجن 1.5 فیصد سے بڑھا کر 8 فیصد کیا جائے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ غیر قانونی ڈیلرز پر پابندی عائد کی جائے. اور مقامی ضلعی انتظامیہ چیکنگ کی آڑ میں پیٹرول پمپ مالکان کو تنگ کرنا بند کر دے۔
اختر نواز نے مزید کہا کہ انتظامیہ ڈیلرز کے خلاف قوانین کا غلط استعمال. اور ہراساں کرنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے۔ انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی لانے. کا بھی مطالبہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان امن مذاکرات کی وجہ سے ہم نے ہڑتال کو موخر کر دیا تھا، لیکن اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے. تو پیٹرول پمپس خود بخود بند ہو جائیں گے۔
