پاکستان کی ترسیلات زر میں پانچ ماہ میں 34 فیصد اضافہ: بلوم برگ

مالیاتی امور کے جریدے بلوم برگ کے مطابق غیر قانونی غیر ملکی زرمبادلہ کی تجارت کو روکنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کے نتیجے میں رواں سال ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

مرکزی بینک کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بلوم برگ نے لکھا ہے. کہ بیرون ملک مقیم افراد کی بھیجی گئی رقوم نومبر تک کے پانچ ماہ میں 34 فیصد کی شرح سے 14.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

ترسیلات زر میں یہ اضافہ ملک میں ڈالر کی غیر سرکاری خرید و فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد ہوا ہے۔

بلوم برگ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امید ظاہر کی ہے. کہ رواں سال ترسیلات زر 35 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ جائیں گی، جو گذشتہ سال 30 ارب ڈالر تھیں۔

Remittances.jpg

19 اکتوبر، 2017 کو لی گئی اس تصویر میں پاکستانی کشمیری شہر میرپور میں شہری کو برطانوی پاؤنڈز کا تبادلہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے (سجاد قیوم/ اے ایف پی)

وزیر اعظم کا بیرون ملک پاکستانیوں کا شکریہ

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف. نے رواں برس ترسیلات زر .میں 34 فی صد ریکارڈ اضافے. پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے. کہ وزیراعظم  شہباز شریف رواں برس نومبر میں 2.9 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے شکر گزار ہیں۔

وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں. کہا کہ نومبر 2024 میں گذشتہ برس کے مقابلے. میں ترسیلات زر میں 29 فی صد اضافہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی حکومت کی پالیسیوں. پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’گذشتہ برس کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ترسیلات زر 33.6 فی صد سے بڑھ کر 14.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو خوش آئند ہے. اور یہ اضافہ معیشت کے لیے. اچھے ثمرات لے کر آئے گا۔‘

شہباز شریف کا اپنے بیان میں کہنا تھا. کہ ’معاشی ٹیم کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں۔ بیرون ملک سے پاکستان میں سرمایہ کاری، مہنگائی کی شرح میں بڑی کمی، معاشی استحکام کا سہرا حکومتی ٹیم کو جاتا ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا فخر اور پاکستان کے سفیر ہیں.‘

پاکستان کی ترسیلات زر میں 34 فی صد اضافہ

لندن میں فچ سلوشنز کمپنی بی ایم آئی کے ماہر اقتصادیات جان ایشبورن کا کہنا ہے. کہ کرنسی کے متعلق اصلاحات نے ترسیلات زر میں اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اضافہ ممکنہ طور پر ان رقوم کا نتیجہ ہے. جو پہلے بلیک مارکیٹ کے ذریعے بھیجی جاتی تھیں لیکن اب سرکاری ذرائع سے منتقل ہو رہی ہیں۔

Shahbaz.jpg

8 فروری, 2024 کو وزیر اعظم شہباز شریف لاہور میں قومی انتخابات کے دوران ایک پولنگ سٹیشن پر ووٹ ڈالنے کے بعد روانہ ہو رہے ہیں (اے ایف پی)

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.