بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے اپنے اس کمنٹ پر معافی مانگی ہے. جس میں انھوں نے بچوں کا کتے کے پلو سے تقابل کیا تھا۔
انکا کہنا ہے کہ وہ اب بھی اپنے اس کمنٹ پر تنقید کا سامنا کرتی ہیں، تاہم انھوں نے اس حوالے سے اپنے شوہر شاہد کپور سے تشکر کا اظہار کیا. جنھوں نے اس معاملے پر اس وقت انہیں سپورٹ کیا تھی۔
واضح رہے کہ 2017 میں 29 سالہ میرا راجپوت کے اس کمنٹ پر کافی تنقید کی گئی تھی. جب انھوں نے بچوں کا کتے کے پلّوں سے تقابل کرتے ہوئے کہا تھا. کہ انکی بیٹی ایک ‘پپی’ نہیں اور حیرت ظاہر کرتے ہوئے. کہا اگر خواتین بچوں کے ساتھ وقت نہیں گزار سکتیں تو پھر انکی خواہش کیوں کرتی ہیں۔
تاہم اب ایک حالیہ انٹرویو کے دوران انھوں نے اپنے اس جملے کو غیر منصفانہ قرار دیا. کہ حالات و واقعات نے انھیں. اس انتہائی جملے کی جانب دھکیلا تھا، لیکن اسکے باوجود میرا یہ کہنا غلط تھا۔
Vvcv