ماہرہ خان کی شوہر کے ہمراہ ’تو جھوم‘ پر جھومنے کی ویڈیو وائرل

0
1

سپر اسٹار ماہرہ خان کی جانب سے شوہر سلیم کریم کے ہمراہ تقریب میں عابدہ پروین اور نصیبو لال کے گانے پر جھومنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں اداکارہ. کو بے خودی میں شوہر کے ہمراہ عابدہ پروین اور نصیبو لال کے گانے ”تو جھوم“ پر جھومتے دیکھا جا سکتا ہے۔

نجی محفل کی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں نہ صرف ماہرہ خان. اور ان کے شوہر بلکہ دیگر شخصیات اور افراد کو بھی جھومتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ پر تنقید

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ پر تنقید کی. اور الزام عائد کیا کہ انہیں دیکھ کر ہی دوسری اداکارائیں بھی اسی طرح بے حیائی پھیلاتی ہیں۔

بعض افراد نے انہیں جوان بیٹے کی ماں ہونے کا طعنہ بھی دیا. اور کہا کہ وہ محفل میں شوہر کے ہمراہ اس طرح جھوم رہی ہیں اور اگر ان کا بیٹا یہ ویڈیو دیکھے گا تو ان پر کیا گزرے گی؟

کچھ مداحوں نے. اداکارہ کے لباس پر بھی تبصرے کیے اور لکھا کہ انہوں نے انتہائی باریک کپڑے پہن رکھے ہیں۔

ماہرہ خان کی جھومنے کی ویڈیو پر زیادہ تر افراد نے استغفار اور توبہ کے کمنٹس کیے. جب کہ بعض نے اداکارہ سمیت ان کے شوہر کو بھی آڑے ہاتھوں لیا. اور دونوں کو عقل سے خالی قرار دیا۔

2 Comments

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.