ٹک ٹاک کے وائرل ٹرینڈ کو دیکھتے ہوئے خاتون کو مائیکروویو میں انڈے اُبالنا مہنگا پڑ گیا ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویڈیو کو دیکھتے. ہوئے خاتون نے مائیکرو ویو میں انڈے اُبالنے کی کوشش. کی تو انڈے پھٹ گئے اور خاتون کا چہرہ جھلس گیا۔
رپورٹس کے مطابق خاتون نے انڈوں کو ابلتے ہوئے پانی سے بھرے مگ میں ڈالا اور پھر اسے مائیکرو ویو میں. چند منٹ کے لیے رکھ دیا جس کے بعد. اس نے ان پر ٹھنڈا چمچہ لگایا تو انڈے پھٹ گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق خاتون نے اپنا چہرہ جھلس جانے کے بعد علاج کرایا اور کہا کہ 12 گھنٹے بعد بھی تکلیف محسوس ہو رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق 37 سالہ خاتون نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اس ڈِش کو بنانے کی کوشش نہ کریں۔
متاثرہ خاتون نے کہا ہے کہ وہ اس واقعے کے بعد سے تکلیف میں ہیں۔
اس حوالے سے ماہرین نے کہا ہے کہ مائیکرو ویو میں اُبالنا خطرناک ہوسکتا ہے. جبکہ مائیکرو ویو سے انڈے نکالنے کے بعد بھی ان کے پکنے کا عمل کچھ دیر تک جاری رہتا ہے۔