لہسن سے اعلیٰ درجے کا ماؤتھ واش بن سکتا ہے: تحقیق

ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ لہسن سے تیار کردہ جوس میں وہی جراثیم کش خصوصیات ہو سکتی ہیں. جو ایک عام ماؤتھ واش میں پائی جاتی ہیں۔

تحقیق کے مطابق لہسن منہ کی قدرتی دیکھ بھال کے. متبادل کے طور پر کام کر سکتا ہے۔  

لہسن (سائنسی نام: ایلیم سیٹیوم)، جس کی درجہ بندی سبزی .کے طور کی جاتی ہے. کھانے پکانے میں ذائقہ اور مسالے کے طور پر بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے۔

یہ قدرتی طور پر پائے جانے. والے سب سے طاقتور جراثیم کش پودے کے طور مشہور ہے. اور سائنس دان اس. میں پائے جانے والے مرکبات میں سے ایک ایلیسن کو استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

گذشتہ مطالعوں میں یہ بھی دیکھا گیا. کہ لہسن کے عرق کو منہ کے. اندر کے بافتوں کی سوزش اور دانتوں کے جڑ کی نالی کے نظام کے اندر جرثوموں کو مارنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

شارجہ یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے اب تجویز کیا ہے کہ لہسن کے عرق کو اس کی جراثیم کش خصوصیات کی وجہ سے ماؤتھ واش. کے متبادل کے طور پر تیار کیا جا سکتا ہے، جو کلوریکسیڈائن جیسے عام جراثیم کش کیمیکلز سے ملتا جلتا ہے۔

لہسن کی بو

سائنس دان کہتے ہیں کہ لہسن کی بو کی وجہ سے استعمال میں تھوڑی سے تکلیف ہو سکتی ہے، لیکن اس کا عرق استعمال. کے بعد کلورہیکسیڈین کے مقابلے. میں زیادہ دیر تک فعال رہتا ہے۔

محققین جرنل آف ہربل میڈیسن میں لکھتے ہیں ’کلور ہیکسیڈائن کو گولڈ سٹینڈرڈ ماؤتھ واش کے طور. پر بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے، لیکن اس کا تعلق جراثیم کش مزاحمت کے ضمنی اثرات اور خدشات سے ہے۔‘

ان کا کہنا ہے ’لہسن، جو قدرتی. جراثیم کش خصوصیات کے لیے. جانا جاتا ہے، ایک ممکنہ متبادل کے طور پر ابھرا ہے۔‘

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.