لاہور: دھوکے سے شادی کرکے رقم بٹورنے والا گرفتار، مقدمہ پانچویں بیوی نے درج کروایا

رقم

لاہور میں دھوکے سے شادی کرکے رقم بٹورنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ساجد کے خلاف پانچویں بیوی نے مقدمہ درج کروایا ہے۔ 

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم ساجد نے دھوکے سے اس سے شادی کی، وہ برطانوی شہری ہے اور والدہ کے علاج کےلیے 2023 میں پاکستان آئی تھی۔ 

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ساجد نے ملاقات کے بعد رشتہ بھیج کر شادی کی۔ شادی کے بعد میں واپس برطانیہ چلی گئی۔ 

خاتون کا مزید کہنا ہے کہ ملزم نے میرا زیور، پراپرٹی اور قیمتی سامان دھوکے سے لے لیا اور سارا کچھ ہتھیانے کے بعد ملزم نے برطانیہ آنے سے انکار کر دیا۔ 

متاثرہ خاتون نے کہا کہ دوبارہ پاکستان آنے پر معلوم ہوا ملزم کی مجھ سے پانچویں شادی ہے۔ ملزم پہلے بھی 4 بیویوں کو دھوکہ دے کر رقم ہتھیا چکا ہے۔ 

خاتون کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسر ملزم کو سپورٹ کر رہا ہے، آئی جی نوٹس لیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.