بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنا حلیہ تبدیل کرلیا۔ بڑے بال، مونچھیں اور خشخشی داڑھی رکھ لی۔
گزشتہ روز عامر خان ممبئی میں اویناش گواریکر کی سالگرہ میں شرکت کیلئے آئے۔
تقریب میں لی گئی. ان کی تصاویر اور ویڈیوز خوب وائرل ہو رہی ہیں. کیونکہ عامر خان نے اپنا پورا حلیہ ہی تبدیل کرلیا ہے۔
انسٹاگرام پر ایک ویڈیو میں خان کو ریسٹورنٹ کے باہر گاڑی سے اترتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ریسٹورنٹ میں اندر جانے سے قبل انہوں نے فوٹوگرافرز کیلئے پوز دیا۔
تقریب کیلئے سپر اسٹار نیلی دھاریوں والی سفید قمیض اور گہرے نیلے رنگ کا پاجامہ پہنے ہوئے تھے۔ لیکن ان کے لباس سے زیادہ ان کے بڑے بال، موٹی عینک، گھنی. مونچھیں اور خشخشی داڑھی توجہ کا مرکز بنی رہی۔