سونے کی قیمت میں بہت بڑی کمی، کافی عرصے بعد فی تولہ 4 لاکھ روپے سے نیچے آ گیا

💬0

ملک میں سونے کی قیمت میں بہت بڑی کمی ہو گئی، کافی عرصے بعد 4 لاکھ روپے تولہ سے نیچے آ گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 10 ہزار روپے کم ہو کر. 3  لاکھ 98 ہزار 936 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 8573 روپے کم. ہو کر 3 لاکھ 42 ہزار 23 روپے ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے. کی قیمت 100 ڈالرز کم ہو کر. 3764 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی۔ 

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.