سفارتی آداب کی خلاف ورزی، افغان قونصل جنرل پاکستانی قومی ترانے کے دوران بیٹھے رہے

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں رحمت للعالمین ﷺکانفرنس میں قومی ترانے کے دوران سفارتی آداب کی خلاف ورزی دیکھی گئی اور افغان قونصل جنرل پاکستان کے قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہوئے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق 12 ربیع اول کے موقع. پر پشاور میں سرکاری طور پر رحمت العلمین ﷺکانفرنس کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، دیگر صوبائی کابینہ اراکین کے علاوہ. افغان کونسل جنرل بھی شریک تھے۔

تقریب میں قومی ترانے کے دوران افغان کونسل جنرل حافظ محب اللہ اپنی نشست پر بیٹھے رہے، ترانے کی تعظیم میں سب لوگ کھڑے رہے. اور کونسل جنرل اپنی نشست پر بیٹھے رہے۔

سرکاری ذرائع نے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے. کہا کہ افغان قونصل جنرل کا قومی ترانے کے احترام میں کھڑا. نہ ہونا سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سفارتی آداب کے تحت کسی بھی ملک کا سفارتی. عملہ تعیناتی کے دوران میزبان ملک کے قوانین پر عملدرآمد کا پابند ہے۔

تبصره

  1. If someone is not standing for the national anthem of Pakistan, it doesn’t matter; it’s not a problem. There is no recitation of the Quran Majeed or Hadith, and people listen to it while sitting. Don’t make this an issue; respect is necessary, but in this case, it’s not about respect.

    We, the people of Pakistan, have a prestigious way of life. Let’s not waste time on small issues and not highlight them broadly. When Pakistan’s ambassador goes to Afghanistan, they have the complete right to listen to Afghanistan’s national anthem while sitting.

    Enjoy life and make things easy for everyone. Stay blessed and happy.”

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.