ایک عارضی ’منی مون‘ نے، جو گذشتہ دو ماہ سے زمین کے گرد مدار میں تھا، منگل کو اپنی گردش چھوڑ کر سورج کے گرد اپنا سفر دوبارہ شروع کر دیا۔
یہ 10 میٹر چوڑا سیارچہ، جسے پی ٹی فائیو 2024 کا نام دیا گیا، 29 ستمبر سے زمین کے گرد تقریباً 32 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے پر مدار میں چکر لگا رہا تھا۔
سائنس دانوں نے سب سے پہلے اس خلائی چٹان کو سات اگست کو دریافت کیا، جب اسے زمین کے قریب واقع ایسے اجرام. فلکی کا پتہ لگانے کے لیے بنائے گئے. ایسٹروئیڈ ٹیریسٹریل-امپیکٹ لاسٹ الرٹ سسٹم کے ذریعے دیکھا گیا۔
یہ نظام زمین پر زندگی کے لیے. خطرہ بننے والے اجسام کو تلاش کرنے کے لیے. بنایا گیا ہے۔
سائنس دانوں نے اسی مہینے اپنی دریافت کے نتائج کو ریسرچ نوٹس آف دی اے اے ایس نامی جریدے میں شائع کیا۔
ماہرین فلکیات نے کہا. کہ یہ چھوٹا چاند کسی خطرے کا باعث نہیں تھا، اور ان کا خیال ہے. کہ یہ شاید صدیوں پہلے چاند سے ٹکرانے والے سیارچے کا ٹکڑا تھا۔
مدار
یہ ممکنہ طور پر ارجونا ایسٹروئیڈ پٹی سے آیا ہے، جو سورج کے گرد زمین اور چاند کے نظام کے گرد. مدار کے قریب واقع ہے۔
چھوٹے سیارچے 2024 پی ٹی فائیو کا مدار جو سورج کے گرد گردش کر رہا ہے. (تصویر: ناسا بذریعہ دی انڈپینڈنٹ)
خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ ’سیارچہ پی ٹی فائیو. 2024 کی حرکت اور ہماری زمین کی. حرکت کے درمیان مماثلت کے پیش نظر، ناسا کے سینٹر فار نیئر ارتھ اوبجیکٹ سٹڈیز کے سائنس دانوں کو شبہ ہے کہ یہ پتھر چاند کی سطح کے ساتھ. کسی پرانے سیارچے کے. تصادم کے بعد اڑ کر نکلنے والا بڑا ٹکڑا ہو سکتا ہے۔‘
Good evening
Mera name sagar hai mai lahore mai rehta hou or mai ek parivet job karta hou
No kghj
[email protected]