حکومت کا 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ

حکومت نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزارت غذائی تحفظ کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں توازن برقرار رکھنےکےلیےچینی درآمدکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق حکومت نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دوسری جانب وزارت غذائی تحفظ نے کہا ہے. کہ قیمتوں میں توازن اور عوامی سہولت کے لیے. چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت غذائی تحفظ کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سیزن میں چینی وافر ذخائر موجود ہونے پربرآمد کی گئی، یہ تاثر غلط ہے. کہ ملک میں عوامی ضروریات کے مطابق چینی کی وافر مقدار موجود نہیں۔

دریں اثنا ملک میں چینی مزید مہنگی ہوگئی، ملک میں چینی کی اوسط قیمت 180 روپے. 93 پیسے فی کلو پر پہنچ گئی. جبکہ چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 195 روپے فی کلو تک ہوگئی۔

اعدادو شمار

وفاقی ادارہ شماریات نےچینی کی قیمتوں کے نئے اعدادو شمار جاری کردیے، ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران چینی کی اوسط قیمت میں3 روپے77 پیسےفی کلوکا اضافہ ہوا ہے۔

ملک میں چینی کی اوسط قیمت 180 روپے93پیسےفی کلو ہوگئی ہے. جبکہ گذشتہ ہفتے چینی کی اوسط قیمت 177 روپے 16 پیسےفی کلو تھی، ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت 143روپے 38 پیسےفی کلوتھی۔

واضح رہےکہ موجودہ حکومت نےجون سے لے کر اکتوبر2024 کے. دوران مجموعی طور پر 7 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی. اور آخری بار اکتوبر میں5لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی. اجازت دی گئی تھی۔

وفاقی حکومت نے چینی کی برآمد کے وقت فیصلہ کیا تھا. کہ چینی کی ریٹیل قیمت ایک 145 روپے 15 پیسے. فی کلو سے زیادہ ہونے پر چینی کی ایکسپورٹ فوری روک دی جائے گی. تاہم دسمبر 2024 سےفروری 2025 کے دوران چینی برآمد بھی ہوتی رہی. اور قیمتیں بھی اسی دوران مسلسل بڑھتی رہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.