ترجمان وزیراعظم کا اعلان: قومی ایئرلائن کی نجکاری کے بعد فائیو جی اسپیکٹرم کی بولی ہوگی

پی آئی اے

وزیراعظم شہباز شریف کے ترجمان مشرف زیدی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی کامیاب نجکاری کے فوراً بعد حکومت کا اگلا بڑا اقدام فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی ہو گا۔

اسلام آباد – وزیراعظم شہباز شریف کے ترجمان مشرف زیدی نے کہا ہے. کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کا بولی کا عمل کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے. اور اب فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی (آکشن) کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں مشرف زیدی نے بتایا کہ قومی ایئرلائن کی نیلامی کی طرح فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا عمل بھی براہِ راست نشر کیا جائے گا. تاکہ مکمل شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں کی جانے والی. مسلسل محنت اور کامیاب مذاکرات اب عملی نتائج دینا شروع ہو گئے ہیں۔ ان اقدامات سے نہ صرف قومی خزانے کو اربوں روپے کی آمدنی ہو گی. بلکہ ملک میں جدید ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر. کی توسیع بھی ممکن ہو سکے گی۔

معاشی اصلاحات

مشرف زیدی نے اپنے بیان کے آخر میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستانی عوام کو ہمیشہ ترقی یافتہ نظام اور بہترین مواقع عطا فرمائے، آمین۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کی نجکاری حال ہی میں عارف حبیب کنسورشیم کو 135 ارب روپے میں 75 فیصد شیئرز فروخت کر کے مکمل کی گئی تھی۔ اب فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی حکومت کے معاشی اصلاحات اور ڈیجیٹل پاکستان وژن کا اگلا اہم مرحلہ قرار دی جا رہی ہے. ماہرین کے مطابق اس نیلامی سے ٹیلی کام سیکٹر میں نئی سرمایہ کاری آئے گی. اور صارفین کو تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہو سکے گی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.