بیلجیئن کمپنیوں کی کراچی میں بین الاقوامی ٹیکسٹائل و لیدر نمائش ٹیکسپو 2024 میں شرکت

1
0

بیلجیئم سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں کے ایک بڑے وفد نے کراچی میں منعقد ہونے والی 5ویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزیبیشن TEXPO 2024 میں بھرپور شرکت کی ہے۔

اس حوالے سے برسلز میں پاکستان کے سفارتخانے میں تجارت اور سرمایہ کاری. کے اتاشی محمد بلال خان. بھی وفد کی آسانی کیلئے ہمراہ ہیں. اور ان کی ملاقاتوں اور مصروفیات کو آسان بنا رہے ہیں۔ 

سفارتخانہ پاکستان کے اعلامیے. کے مطابق اس موقع پر ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کی جانب سے ’’پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر اور پائیداری‘‘ کے موضوع پر منعقدہ ایک سیمینار کے دوران منسٹر اکنامک عمر حمید نے یورپی یونین کے اندر پائیداری کے معیارات. اور ٹیکسٹائل سے. ان کی مطابقت پر اظہار خیال بھی کیا۔

اس حوالے سے برسلز. میں پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور فراز زیدی نے بیلجیئم. کی شرکت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کمپنیوں کی موجودگی پاکستان. اور بیلجیئم کے درمیان جاری مضبوط تجارتی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔

ٹیکسٹائل سیکٹر

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ٹیکسٹائل سیکٹر غیر ملکی فرموں کےلیے. متنوع مواقع پیش کرتا ہے اور TEXPO میں بیلجیئم کی کمپنیوں. کی شرکت ان مواقع کو تلاش کرنے کے لیے ان کے عزم کو واضح کرتی ہے۔

سفارتخانے کے مطابق اس حوالے سے بیلجیئم کی فرمز نے TEXPO 2024 .کے بہتر نظم و ضبط کےلیے TDAP کی تعریف کی ہے. جس کے ذریعے B2B میٹنگز میں سہولت ہوئی ہے۔

توقع ہے کہ اس طرح کی سرگرمیاں پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان دوطرفہ تجارت میں مزید اضافے میں معاون ثابت ہوں گی۔

اعلامیے کے مطابق پاکستانی ناظم الامور نے بیلجیئم کو ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات کو بڑھانے .میں پاکستان کی کوششوں میں تعاون کےلیے سفارت خانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ہم بیلجیئم کی مارکیٹ میں. اپنے قدم جمانے کے خواہاں پاکستانی برآمد کنندگان کی مدد اور سہولت فراہم کرنے میں پوری طرح مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ 5ویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اور لیدر کی یہ نمائش عالمی ٹیکسٹائل اور لیدر کے مینوفیکچررز، خریداروں اور سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری. کے اندر موجود مواقع کو تلاش کرنے اور .اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے، جو ملک کی معیشت کا ایک اہم حصہ ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.