برطانوی صحافتی اداروں ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق بھارتی ہیکرز نے اہم پاکستانی فوجی اور سول شخصیات کو ہیکنگ کا نشانہ بنایا۔ ماہرین کے خیال میں پاکستان کو اپنی سائبر سکیورٹی پر توجہ دینے کی اشد ضروررت ہے۔
انڈین ہیکرز کی طرف سے حال ہی میں پاکستانی سیاست دانوں. فوجی افسران اور سفارت کاروں کی نجی گفتگو کی جاسوسی کے انکشاف پر پاکستان میں تشویش پائی جاتی ہے۔ سائبر سیکیورٹی کے ماہرین. نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر مواصلاتی اور آن لائن کمیونیکشن کی حفاظت کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔
کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ جب تک پاکستان انٹرنیٹ کی اس تیز رفتار اور آئے دن بدلتی دنیا میں مختلف طرز کی جدید ٹیکنالوجی میں ترقی کر کہ خود انحصاری نہیں اپناتا، اسے ہمہ وقت سائبر جرائم کے خطرات لاحق رہیں گے۔
واضح رہے کہ برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز اور لندن میں. قائم تحقیقاتی صحافت .کے ایک ادارے بیورو آف انویسٹی گیٹو جرنلزم کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے. کہ انڈین ہیکرز کے ایک گینگ نے پاکستانی سیاست دانوں. جرنیلوں اور سفارتکاروں کی نجی گفتگو کو بھارتی جاسوسی ادارے کے کہنے پر ہیک کیا۔
ہیکروں کے نشانے پر سابق صدر اور آرمی چیف جنرل پرویز مشرف بھی رہے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق اس سال دس جنوری کو سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری کے ای میل اکاؤنٹ کو بھی ہیک کیا گیا۔ سنڈے ٹائمز اور اوردی بیورو آف انویسٹی گیٹو جرنلزم کا دعویٰ ہے. کہ انہوں نے فواد چوہدری کے ان باکس کا اسکرین شاٹ بھی دیکھا ہے۔