بھارتی ریاست آندھرا پردیش کی ایک خاتون نے اپنے شوہر کی شادی اس کی سابق محبوبہ سے کروادی۔
تروپتی شہر کے ایک مقامی۔ ویڈیو مواد تخلیق کرنے والے کلیان کی سوشل میڈیا پر وملہ نامی خاتون سے دوستی کے بعد شادی ہوئی۔
دونوں کے درمیان سب کچھ صحیح چل رہا تھا۔ کہ کلیان کی بیوی کو کہیں سے یہ بات پتہ چلی کہ اس کے شوہر کی وشاکا پٹم کی کسی خاتون سے رومانٹک تعلق رہا ہے۔
جبکہ مذکورہ خاتون اب ان کے قریبی علاقے میں اس۔ امید پر منتقل ہوئی ہے۔ کہ کسی طرح اس کا کلیان کے ساتھ دوبارہ رشتہ قائم ہوجائے، لیکن اس کی بھی کوشش تھی کہ کلیان اپنی اہلیہ سے علیحدگی اخیتار نہ کرے اور وہ تینوں مل کر ایک خاندان کی شکل میں رہیں۔
اس صورتحال پر کلیان کی بیوی نے اس بات کا خود اہتمام کیا کہ دونوں کی شادی کروادی جائے۔ اور اس نے خود انتظامات کرکے دونوں کی شادی کروادی۔ جس کے بعد اب یہ تینوں ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔
اس متنازع محبت کی کہانی پر سوشل میڈیا پر کافی کچھ کہا جارہا ہے۔ بعض انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ کلیان نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ سے شادی کرکے اپنی اہلیہ کی توہین کی جبکہ دیگر اس کی بیوی وملہ کے جذبے کو سراہ رہے ہیں۔