
ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے تیسرا گولڈ میڈل بھی جیت لیا۔
پاکستان کے کاشف ریحان نے 102 کلو گرام ویٹ کیٹیگری میں سونے کا تمغہ جیتا۔
دوحہ میں جاری ماسٹرز ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ. کے 45 سال ایج گروپ میں پاکستان کے کاشف ریحان نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔
کاشف نے 102 کلو گرام ویٹ کیٹیگری میں مجموعی طور پر 170 کلو گرام وزن اٹھایا۔
انہوں نے اسنیچ میں 70 اور کلین اینڈ جرک میں. 100 کلو گرام وزن اٹھا کر سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔
اس کامیابی کے ساتھ چیمپئن شپ میں پاکستان نے اب تک 3 گولڈ اور ایک برانز میڈل جیت لیا ہے۔
پہلا گولڈ ميڈل
گوجرانوالہ کے نوح دستگیر بٹ کے والد غلام دستگیر بٹ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا۔ کہ ’مجھے خوشی ہے کہ نوح نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔‘
’لیکن ہمیں اس میڈل کو سر پہ سوار نہیں کرنا کیونکہ ہم نے ابھی سے ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ اور 2024 میں پیرس میں ہونے والے اولمپکس کو اپنا ہدف بنا رکھا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ میرا بیٹا ان دو مقابلوں میں کامیابی حاصل کرے۔‘
غلام دستگیر بٹ کہتے ہیں ’نوح کو ابتدا میں ویٹ لفٹنگ کا شوق نہیں تھا۔ لیکن چونکہ میں اور میرے چھوٹے بھائی ویٹ لفٹر تھے، لہذا میں نے اسے اس کھیل کی طرف راغب کیا اس وقت اس کی عمر آٹھ برس تھی۔ پہلے یہ نوح کا شوق بنا اور اب یہ جنون بن چکا ہے۔‘