کسی شخص کو کروڑوں روپے مالیت کی پراپرٹی اگر چند سو یا پھر یوں کہیں کہ کوڑیوں کے دام میں مل جائے تو اس شخص کی تو لاٹری نکلنے کے مترادف ہوگا۔
ایسا ہی کچھ ہوا. اس وقت جب غیر ملکی میڈیا کے ذریعے یہ خبر سامنے آئی کہ ایک امریکی خاتون نے. اٹلی میں 3 گھر صرف 940 پاکستانی روپے ($3.30) میں خرید لئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والی 49 سالہ روبیہ ڈینیئلز نے 2019 میں اٹلی کے علاقے سسلی میں صرف 940 روپے میں 3 لاوارث گھر خرید لئے۔
روبیہ ڈینیئلز کا کہنا ہے کہ 2019 میں خریدے گئے. ان گھروں کی اب تزئین و آرائش کرنی ہے جن پر تقریباً 24 سے 90 ہزار ڈالرز تک خرچہ آئے گا۔
سولر انڈسٹری سے وابستہ روبیہ ڈینیئلز کا کہنا ہے. کہ یہ ناقابل یقین اور حیرت انگیز احساس ہے. میں نے قصبوں کو آباد کرنے کی خاطر تعمیر کئے گئے. ان تینوں گھروں کے بارے میں سنا تو فوراً اپنی تحقیق کی. ہوائی جہاز کا ٹکٹ، کرائے کی کار اور ہوٹل کا بندوبست کیا. اور ان کی خریداری کے لئے نکل پڑی۔
روبیہ ڈینیئلز کا کہنا ہے. کہ ان گھروں میں سے 1 کو آرٹ گیلری اور 1 کو فلاحی مراکز بنانے کی خواہش ہے جبکہ بقیہ 1 گھر میں خود رہنے کا ارادہ ہے۔