امریکا: تفریح کیلئے سب وے ٹرین لیکر بھاگنے والی لڑکی گرفتار

💬3
ٹرین

امریکا میں تفریح کے لیے نیو یارک سٹی سب وے ٹرین لے کر بھاگنے والی لڑکی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

مریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 17 سالہ ایک لڑکا اور ایک لڑکی تفریح کے لیے. نیو یارک سٹی سب وے ٹرین کو لے کر فرار ہو گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس واقعے کے بعد نیو یارک پولیس نے لڑکی کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس کے ساتھی لڑکے کی تلاش جاری ہے۔

اس حوالے سے نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے. جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا  گیا. کہ یہ دونوں کوئنز کے علاقے میں پارک خالی ٹرین میں 12 ستمبر کی رات کو چڑھے اور پھر اسے لے کر بھاگنے میں کامیاب ہو گئے۔

پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے. کہ ملزمان نے ٹرین سے پارکنگ میں کھڑی ایک دوسری ٹرین کو ٹکر ماری اور فرار ہو گئے۔

فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ اس مذاق سے کتنا نقصان ہوا. تاہم اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہے۔

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لڑکے اور لڑکی دونوں کی تصاویر بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

2 Comments

  1. Hey there this is kinda of off topic but I was wanting to know if blogs use WYSIWYG editors or if you have to manually code with HTML.
    I’m starting a blog soon but have no coding expertise so I wanted to get advice from someone with experience.
    Any help would be enormously appreciated! xnxx

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.