کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں 7 سال کے صارم کے اغواء زیادتی اور قتل کیس کی تحقیقات جاری ہے، تفتیشی ٹیم نے ایک مرتبہ پھر صارم کی بلڈنگ میں فلیٹس کی تلاشی لی۔
پولیس حکام کا کہنا تھا. کہ شواہد سے متعلق اطلاع ملنے پر تفتیش حکام تلاشی لینے کےلیے. پہنچے اور رہائشی عمارت میں کچھ فلیٹوں کی تلاشی لی گئی۔
رہائشی افراد کے فنگر پرنٹس کے نمونے بھی لیے گئے، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، اطلاعات پر فلیٹس کی سرچنگ کی گئی۔
...
اس سے قبل گزشتہ ہفتے. صارم کے کیس میں تفتیش کے دوران پولیس نے 9 افراد پر شک کا اظہار کیا تھا۔
تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ کیس کی تفتیش کے دوران 200 سے زائد گھروں کو چیک کیا گیا، مشتبہ افراد کے ڈی این اے ہو چکے ہیں، کسی کا بھی نتیجہ نہیں آیا، ڈی این اے کے رزلٹ آنے میں مزید ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔
حکام کا کہنا تھا. کہ 9 افراد ایسے ہیں جن پر زیادہ شک ہے، صارم قتل کیس پر 4 ٹیمیں کام کر رہی ہیں، اے وی سی سی، سی پی ایل سی، ٹیم تفتیش کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ نارتھ کراچی سے لاپتہ ہونے. والے 7 سال کے بچے صارم کی لاش. 11 روز بعد 18 جنوری. کو اس کے فلیٹ میں پانی. کے ٹینک سے ملی تھی۔
3 4 مناظر: 260 جنوبی ایشیا میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ جاری ہے اور انڈیا کے پاس پاکستان سے زیادہ ایٹمی ہتھیار ہیں۔ جبکہ چین کے پاس ان دونوں ممالک سے کہیں زیادہ جوہری ہتھیار […]
2 0 مناظر: 196 نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز ٹام لیتھم رواں ماہ پاکستان میں ہونے والے پانچ میچوں کی سیریز میں کیوی ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ بلیک کیپس ون […]
1 1 مناظر: 175 میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے کراچی کے عوام سے کیا گیا. ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔ اپنے ایک بیان میئر مرتضیٰ وہاب […]