2023 میں پاکستانیوں نے حریم شاہ، علیزہ سحر کو زیادہ تلاش کیا: گوگل

2
1

دنیا کے مقبول سرچ انجن گوگل کی جانب سے منگل کو جاری سال 2023 کے پاکستان میں سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیات کے اعدادوشمار کے مطابق حریم شاہ سرفہرست یہں. جبکہ علیزہ سحر کا نام بھی شامل ہے۔

گوگل کے ایک بیان کے مطابق اس سال کے دوران ٹاپ ٹرینڈنگ سرچز 2023 میں پاکستانیوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے والے مختلف رجحانات کی ایک دلکش جھلک پیش کرتیں ہیں۔

سال 2023 میں ٹاپ ٹرینڈ سرچز سے پاکستانی ناظرین کی مختلف دلچسپیوں اور بدلتے ہوئے. ذوق کا اظہار ہوتا ہے. جن میں تفریح اور کرکٹ کے شوق سے لے کر خبروں کی زینت بننے والی کہانیاں اور واقعات شامل ہیں۔ 

پاکستانی کسے سرچ کر رہے ہیں؟

عوام کی مختلف دلچسپیوں کے مجموع کی عکاسی کرتی ہوئی 2023 کے لیے. پاکستان میں ’شخصیات‘ کے لیے ٹاپ دس ٹرینڈنگ سرچز میں مختلف نام نظر آئے. جن میں حریم شاہ اور علیزہ سحر اس سال تلاش کی جانے والی شخصیات. میں سرفہرست رہی ہیں۔

تیسرے نمبر پر بالی ووڈ کے اداکار ٹائیگر شروف ہیں. جنہیں اس سال ان کی خیریت کے حوالے سے افواہوں کے باعث سرچ کیا گیا ہے۔

کرکٹ کے پاکستانی شائقین عبداللہ شفیق، سعود شکیل جیسے نوجوان کھلاڑیوں اور ابھرتے ہوئے. ٹیلنٹ حسیب اللہ خان کو تلاش کرتے رہے۔

anwarul haq kakar.jpg

پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ بھی عوامی مفاد کے سبب آگے آگے تھے. جو گوگل کے مطابق سیاست میں قوم کی دلچسپی کی عکاسی کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ گلین میکسویل اور شبمن گل نے بھی عالمی کپ کرکٹ میں اپنی متاثرکن کارکردگی کی بدولت فہرست میں اپنی جگہ بنائی جبکہ عثمان خان نے پاکستان سپر لیگ میں اپنی شاندار اننگرز کی وجہ سے توجہ حاصل کی۔

فرنٹ پیج

اسرائیل اور غزہ کی جنگ تمام خبروں میں سب سے آگے رہی لہٰذا، اس سال سب سے زیادہ ٹرینڈ نگ سرچ کے طور پر یہ خبر سامنے آتی ہے۔ دوسری جانب، لوگوں نے احساس پروگرام کو بھی تلاش کیا جو اس فہرست میں اگلی ٹرینڈنگ سرچ ہے. اور یہ حکومت کی مالی امداد کی سکیموں میں عوام کی دلچسپی کی عکاسی کرتی ہے۔

پشاور دھماکے کے ہولناک واقعات کی خبر نے امن اور سلامتی کے حوالے سے قوم کو اجتماعی تشویش میں مبتلا کر دیا۔ اس کے علاوہ پاکستانی عوام، پاکستانی روپے جیسے معاشی اشاریوں کو بھی سرگرمی سے تلاش کرتے رہے. جو غیرملکی زرمبادلہ کے اتار چڑھاؤ کی شرح سے خود کو باخبر رکھنا چاہتے تھے. اور یہ ٹرینڈ مالی معاملات کے بارے میں ان کی گہری آگہی کو ظاہر کرتا ہے۔

فاطمہ طاہر، علیزہ سحر اور عمران ریاض خان سے متعلق خبریں اور ہردم مقبولیت برقرار رکھنے والے اکشے کمار، کاجول اور محمد عامر سے متعلق خبریں بھی اس سال کی ٹرینڈنگ سرچز میں شامل تھیں۔

جشن کی وجوہات

سال 2023 میں اس کیٹگری میں ٹاپ ٹرینڈنگ سرچز پاکستانیوں کے مفادات، مذہبی تہواروں، کھیلوں کی تقریبات اور سیاسی سنگ میل کے امتزاج کے بارے میں گہری اور دلچسپ انسائٹس فراہم کرتیں ہیں۔ اس کیٹگری میں ٹاپ فائیو ٹرینڈنگ سرچز، کرکٹ کے لیے ملک کے غیر متزلزل جوش و خروش کو ظاہر کرتیں ہیں، جس میں پاکستان سپر لیگ، عالمی کرکٹ کپ، ایشیا کپ 2023، انڈین پریمیر لیگ اور ایشز (Ashes) جیسے بڑے ٹورنامنٹ نمایاں طور پر ٹاپ پانچ پوزیشن پر رہے. جبکہ لنکا پریمیر لیگ نے نویں پوزیشن حاصل کی۔

ان سرچز کے رجحانات میں مذہبی تعطیلات بھی نمایاں رہیں۔ مثال کے طور پر پاکستان میں لوگوں نے عیدالفطر 2023، رمضان اور عیدالاضحیٰ کی تلاش کے ساتھ خوشی کی تقریبات کے لیے بھی اپنے جوش و خروش کو اظہار کیا۔

 سیاسی محاذ پر پاکستان کے قومی انتخابات 2023 کی سرچ بھی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر رہی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.