2۔ سیالکوٹ سٹالینز کا نام تبدیل؛ اب ملیں گے ملتان سلطانز کے نام سے

💬0

پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی شاندار واپسی: نئی فرنچائز سیالکوٹ سٹالینز کا نام تبدیل کرکے ملتان سلطانز کر دیا گیا۔

پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے. بتایا کہ نئی فرنچائز سیالکوٹ سٹالینز کے سی ای او گوہر شاہ نے نام تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی۔ اس درخواست کی منظوری کے بعد سیالکوٹ سٹالینز کا نام بدل کر ملتان سلطانز رکھ دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے میں چھ ممکنہ ناموں میں سے انتخاب کی گنجائش رکھی گئی تھی۔

نام تبدیل ہونے کے بعد ملتان سلطانز کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پروموشنل ویڈیو شیئر کی گئی. جس میں پہلے ایک گھوڑا (سٹالین) دکھایا گیا. اور پھر اس پر گھڑ سوار (سلطان) کو پیش کیا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ کیپشن تھا: "ایک سٹالین کو ہمیشہ ایک سلطان کی ضرورت ہوتی ہے۔”

افتتاحی تقریب

سلمان نصیر نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا. کہ پی ایس ایل کا پہلا میچ 26 مارچ کو حیدرآباد کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان لاہور میں کھیلا جائے گا، جبکہ افتتاحی تقریب بھی لاہور میں ہوگی۔

پریس کانفرنس میں گوہر شاہ نے کہا: "میری خواہش تھی. کہ ملتان سلطانز پی ایس ایل میں برقرار رہے، یہ میرے لیے انتہائی اہم تھا۔ کرکٹ کو اس انداز میں کھیلا جائے جو پاکستان کرکٹ کی ضرورت ہے۔”

دوسری جانب ملتان سلطانز کے نئے مالک نے انسٹاگرام پر ایک پیغام میں ترین فیملی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ٹرین فیملی کی ٹیم پر کی گئی محنت کی قدر کرتے ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.